پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم میچ سے قبل پچ اور کنڈیشنز کے بارے میں اہم رپورٹ سامنے آگئی

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے میچ کی تیاری

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کلیدی میچ سے قبل پچ اور کنڈیشنز کے بارے میں اہم رپورٹ سامنے آئی ہے۔ نیوز ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ابو ظبی میں سپنرز کا جادو چلتا ہے، لیکن دبئی کی وکٹ سپنرز کے لیے ابو ظہبی کے مقابلے میں زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل تنازعے کے حل کیلئے جی 7 ممالک کا چار نکاتی حل سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کی حکمت عملی

بھارتی ٹیم توقع رکھتی ہے کہ اگر اکشر پٹیل مکمل فٹ ہوئے تو وہ تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دبئی میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیموں کو ہمیشہ خاصی برتری حاصل رہی ہے۔ ایک وقت میں یہاں مسلسل 15 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں تعاقب کرنے والی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔

حالیہ اعدادوشمار کی روشنی

تاہم، حالیہ اعدادوشمار کے مطابق صورتحال کچھ متوازن ہو چکی ہے، جہاں گزشتہ پانچ میچز میں سے تین بار تعاقب کرنے والی ٹیم کامیاب ہوئی جبکہ دو بار پہلے کھیلنے والی ٹیم نے جیت حاصل کی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے مطابق اس بار شبنم (Dew) کا اثر کم ہے، جو 2021 کے ورلڈ کپ کے برعکس ہے جب بھارت کو ٹاس ہارنے کے بعد سخت نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...