ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا

ایشیا کپ: پاکستان بمقابلہ بھارت
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے سب سے بڑے اور ہائی وولٹیج میچ پاکستان بمقابلہ بھارت کا ٹاس ہو گیا ہے۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا لاکھوں ڈالر کے بھارتی آم لینے سے انکار، انڈیا کو پانچ لاکھ ڈالر کے نقصان کا سامنا
کپتانوں کے بیانات
بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ یہ دوسری گیمز کی طرح ایک گیم ہے، ہم ابھی تک ٹورنامنٹ میں ہارے نہیں ہیں اور ہم اس چیز کو برقرار رکھیں گے۔ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہم بھی پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جن کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
بھارت کی ٹیم
بھارت کی ٹیم میں ابھشیک شرما، شبھمن گل، سوریا کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوام دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل/ہرشیت رانا/ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔
پاکستان کی ٹیم
پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان آغا (کپتان)، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور ابرار احمد شامل ہیں۔