بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

پاک بھارت میچ میں ٹاس کے بعد ہینڈ شیک کا تنازع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوئی قوالی یا روحانی محفل بابا بلھے شاہؒ کے کلام کو گائے بنا ء ادھوری رہتی ہے، سکھ اور ہندو بھی ان کا کلام اپنی محفلوں میں سناتے ہیں
میچ کی تفصیلات
ایشیاء کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ائیرلائن ایئرکراچی کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا گیا
پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیاں
پاکستانی اسکواڈ میں آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ قومی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ میں فوجی طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ
کشیدگی کا باعث
ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید بڑھ چکا ہے۔ آج بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔
ماضی کا ریکارڈ
واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔