ایشیا کپ، فخر زمان کے متنازعہ کیچ آؤٹ پر پاکستان میں سوال اٹھنا شروع ہو گئے۔
فخر زمان کا متنازع کیچ آؤٹ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے اہم میچ میں فخر زمان کے متنازع کیچ آؤٹ نے نیا تنازع کھڑا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جکارتہ ؛ شمالی سماٹرا میں 6شدت کا زلزلہ
صحافیوں کا ردعمل
سینیئر صحافی سید طلعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ "فخر زمان آؤٹ نہیں تھے، تھرڈ امپائر مکمل طور پر جانبدار رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، پورے ٹورنامنٹ میں اسی طرح کے فیصلے دیے گئے، یہ انتہائی شرمناک کردار ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی
سیاسی رہنماؤں کی تنقید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے بھی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "گیند نے واضح طور پر زمین کو پہلے چھوا تھا، یہ انتہائی ناقص فیصلہ ہے۔"
شائقین اور ماہرین کا ردعمل
فخر زمان کے کیچ آؤٹ پر شائقین کرکٹ اور ماہرین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر امپائرنگ کے معیار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔








