سلام اُن پر جو امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہو گئے:وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا امن کے عالمی دن پر پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ سلام اُن پر جو امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہو گئے۔ انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا : ماہر معاشی امور
امن کی حقیقی تعریف
امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف، محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے، اور امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے۔
پاکستان کا امن کے لیے عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔ پاکستان امن کا علمبردار ہے اور امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دے چکے ہیں۔