عوام متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، بہت بڑے سیلاب کا سامنا تھا، رانا اعجاز نون

شجاع آباد کے سیلاب متاثرین کی شکرگزاری
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رانا اعجاز نون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع آباد کے سیلاب متاثرین کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے جو کیا تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء، خاص طورپر کاظم پیر زادہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا،:بلاول بھٹو
سیلاب کی شدت اور حکومتی اقدامات
شجاع آباد میں پہلی بار سیلاب کا دورانیہ 20 دن سے زیادہ رہا۔ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے قابل قدر ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کو کھانا، خشک راشن اور پانی مل رہا ہے، ٹینٹ بھی لگا کر دیئے گئے ہیں۔ بچوں کے لیے پہلی مرتبہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں ملک پیک مہیا کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیلاب کی آفت کا مل جل کر سامنا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں سیزن شروع، فی کلو آم کتنے میں فروخت ہو رہے ہیں؟
متاثرین کی بحالی کے لئے کوششیں
رانا اعجاز نون نے کہا کہ لوگوں کے گھر سیلابی ریلے میں ملیا میٹ ہوگئے ہیں۔ تحصیل شجاع آباد کی 39ہزار 546 ایکڑ اراضی اور 50ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ بحالی کے لیے تیز رفتاری سے کام کر رہا ہے۔ سپر فلڈ تھا، ساڑھے 17 لاکھ کیوسک کے بڑے ریلے آئے ہیں۔ اب حفاظتی بند کو مضبوط بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے تاکہ آئندہ سیلاب نقصان نہ پہنچا سکے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے تمام متعلقہ محکمے بھرپور کام کر رہے ہیں۔
عوام کی مدد کی اپیل
رانا اعجاز نون نے کہا کہ عوام سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ بہت بڑے سیلاب کا سامنا تھا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا۔ تحصیل شجاع آباد میں ریسکیو ورک کے حوالے سے انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ وزیراعلیٰ سیلاب متاثرین کے بحالی آپریشن کا خود اعلان کریں گی۔ جتنی جلدی سیلابی ریلے سے پڑنے والے شگاف بند کیے جا رہے ہیں، تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیلاب کے دوران ہی شگاف پر کرنے کا کام شروع کردیا تھا۔ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لانے والے مخیر حضرات سے تعاون اشد ضروری ہے۔