ابھیشیک شرما نے پاکستان کے خلاف نیا ریکارڈ بنا دیا

بھارتی اوپنر کا شاندار کارنامہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما نے نیا ریکارڈ بنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما، حزب کمانڈر شہید کرنے کا دعویٰ، 72 فلسطینی جاں بحق
تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ
ابھیشیک شرما نے 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جو کہ کسی بھی بھارتی بیٹر کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ یووراج سنگھ کے پاس تھا، جنہوں نے 2012 میں پاکستان کے خلاف 29 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔
شاندار اننگز
آج کے میچ میں ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے شاندار 74 رنز بنائے۔