ابھیشیک شرما اوقات سے باہر ہو گیا، پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف گھٹیا بیان دے دیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر ابھشیک شرما کو "پلیئر آف دی میچ" قرار دیا گیا۔ انہوں نے صرف 39 گیندوں پر 74 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
ابھشیک شرما کا بیان
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ابھشیک شرما نے کہا کہ ان کا منصوبہ بالکل سادہ تھا۔ انہوں نے کہا جس انداز میں وہ ہم پر دباؤ ڈال رہے تھے، مجھے بالکل پسند نہیں آیا، اور یہی ایک طریقہ تھا کہ میں ان کو دوائی دے سکوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں احتجاج، امریکہ کا موقف بھی آگیا
شبمن گل کے ساتھ شراکت داری
ابھشیک نے مزید کہا کہ وہ سکول کے دنوں سے شبمن گل کے ساتھ کھیلتے آرہے ہیں اور کافی عرصے سے ان کے ساتھ اس طرح کی شراکت داری کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے یہ اہم ہے کہ وہ اسی جارحانہ انداز میں کھیلیں، اور وہ اس لیے ایسا کر پاتے ہیں کیونکہ پوری ٹیم ان کا حوصلہ بڑھاتی ہے، حالانکہ یہ انداز خطرے سے خالی نہیں۔
بھارتی ٹیم کی کامیابی
ابھشیک کی یہ اننگز بھارت کی کامیابی میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔