پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ڈرنکس بریک میں کھلاڑیوں کو کہاکہ اصل گیم اب شروع ہوگی، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کا بیان
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد کہا کہ ٹیم جس انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، اس سے ان کا کام آسان ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے 10 اوورز میں (جب پاکستان نے 91 رنز بنائے) ڈریسنگ روم میں سکون تھا اور انہوں نے کھلاڑیوں کو ڈرنکس کے دوران کہا کہ "اصل کھیل اب شروع ہوتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: معاشروں میں ہمت کا فقدان ہوتا ہے جہاں ناانصافی کی ناگن پھن پھیلائے ظلم کا زہر اگلتی ہو, میں نے اس ناگن سے لڑنے کی کوشش ضرور کی ہے
شیوم دوبے کی تعریف
سوریا کمار نے شیوم دوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ روبوٹ نہیں ہیں، برا دن بھی آ سکتا ہے لیکن جس طرح وہ واپسی کرتے ہیں اور ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالتے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ،امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے،بیرسٹر سیف
شبمن گل اور ابھشیک شرما کا اتحاد
انہوں نے مزید کہا کہ شبمن گل اور ابھشیک شرما "فائر اینڈ آئس" کومبینیشن ہیں، دونوں ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں اور انہیں ساتھ بیٹنگ کرتے دیکھنا مزہ دیتا ہے۔ سوریا کے مطابق اس رن چیس کے لیے کسی ایک بیٹر کو 102 اوورز کھیلنا ضروری تھا۔
فیلڈنگ کوچ کا پیغام
انہوں نے ٹیم کی فیلڈنگ پر بھی بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے کھلاڑیوں کو کیچ چھوڑنے پر ای میل بھیجی ہے اور مذاقاً کہا کہ "مکھن ہاتھ" والے معاملے کو وہ جلد ٹھیک کر لیں گے۔








