لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی، میانوالی پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار، متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا
لاہور ریلوے سٹیشن پر کارروائی
لاہور (ویب ڈیسک) ریلویز پولیس سپیشل برانچ نے لاہور ریلوے سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی اور عمران خان کی جیل پر امریکہ میں اسحاق ڈار کی گفتگو
ملزم کی شناخت اور گرفتاری
سپیشل برانچ لاہور نے مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ ڈسٹرکٹ پولیس پائی خیل ضلع میانوالی کو مطلوب ملزم محمد اشرف کو گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب
زیادتی کی کوشش اور فرار
ملزم نے 12 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی، اور ناکامی پر بچے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا۔ بعد ازاں وہ موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
قانونی کارروائی
ملزم کے خلاف تھانہ پائی خیل ضلع میانوالی میں بجرم 324-PPC مقدمہ درج کیا گیا تھا.








