لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

تازہ ترین خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع ہوں گی
تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے ایک کلو 600 گرام آئس ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی کے دوران آئس برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
مزید کارروائی
مسافر کو برآمد آئس کے ساتھ مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔