کراچی: موٹر سائیکل سوار خاتون و مرد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کا اینکر زخمی

کراچی میں فائرنگ کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں فائرنگ کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے اینکر امتیاز میر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچنے والے 4 افراد گرفتار لیکن کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
تفصیلات
پولیس کے مطابق ملیر کالا بورڈ کے قریب ایک کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں امتیاز میر زخمی ہوئے۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ جا رہے تھے جب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں دستی سٹامپ پیپرز پر پابندی، ای سٹامپنگ کا نظام نافذ
زخمی کی حالت
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امتیاز میر کے سینے اور چہرے پر گولی لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیر اعظم شہباز شریف سے پرجوش انداز میں گلے ملے
ملزمان کی تلاش
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول اور ایک گاڑی برآمد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بہنوئی کی فائرنگ سے سالا جاں بحق
عینی شاہدین کی گواہی
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار خاتون اور مرد تھے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر واقعہ کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا ہے، لیکن حتمی معلومات زخمی اینکر کے بیان کے بعد سامنے آئیں گی۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔