نور مگسی کو پاکستان پیپلز پارٹی گلف کا جائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا

نور مگسی کی تعیناتی
دبئی (طاہر منیر طاہر) سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن نور مگسی کو ان کی پارٹی خدمات کے صلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف کا جائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ نور مگسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پی پی پی گلف/مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کی طرف سے جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسمگل شدہ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے نیا قانون تجویز، چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تو کیا ہو گا؟ بڑا فیصلہ
تعارفی تقریب کا انعقاد
اس سلسلہ میں ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میر عامر علی مگسی ایم این اے، میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف، نثار محمود خٹک نائب صدر پی پی پی گلف، ممتاز علی جونیجو نائب صدر PYO یو اے ای، کریم امیر علی بزنس مین، قاری منور ایگزیکٹو ممبر، شفیق الرحمن صدیقی، محمد اسلم خاصخیلی، فاروق بانیاں، عبدالصمد منگی، نیاز حسین کھوسو، عبدالوہاب مہر، ثاقب شیخ اور دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔
مبارکباد اور نیک تمنائیں
تقریب میں نور مگسی کو نیا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ پارٹی کے کاز کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔ اس تقریب کا اہتمام میر عامر علی مگسی ایم این اے نے کیا اور نور مگسی کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔