جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: اسد قیصر ودیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں بحال، کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
مزید کارروائیاں
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، شبلی فراز اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔