متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دی
یو اے ای کا ویزوں پر پابندی کا اعلان
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے قتل کے مجرم ارباب کو سزائے موت سنا دی۔
پابندی عائد ہونے والے ممالک
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی۔
جن ممالک پر یو اے ای کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں شامل ہیں:
- یوگنڈا
- سوڈان
- صومالیہ
- کیمرون
- لیبیا
- افغانستان
- یمن
- لبنان
- بنگلہ دیش
یہ بھی پڑھیں: بل معاف کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور
درخواستوں کی معطلی
امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں۔ اس میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساحل پسنی اور جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ ’سبز‘ ہو گیا
سیکیورٹی خدشات کی وضاحت
یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی۔ تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پچھلے تجربات
واضح رہے کہ یو اے ای نے ماضی میں بھی کچھ ممالک پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔ اور ایسی پالیسیوں پر سرکاری بیانات اکثر محدود رہے ہیں۔








