قصور میں سیلابی صورتحال، دلہن کشتی پر بارات لے کر پہنچ گئی
سیلاب کا روایتی روایت پر اثر
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلاب بھی دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا اور دلہا کشتی پر اپنی دلہنیا لینے پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاید آپ کے علم میں نہ ہو کہ ایک ایسی پٹری ہے جو ایئرپورٹ کے رَن وے کے عین وسط میں سے گزرتی ہے، اس پر ریل گاڑیاں بھی چل رہی تھیں۔
دلہے کی جستجو
پنجاب کے شہر قصور گنجہ کلاں کے رہائشی ماجد ڈوگر بارات کے ساتھ دلہن کے گاؤں حجرہ شاہ مقیم روانہ ہوئے مگر سیلابی پانی راستے میں آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی
ریسکیو 1122 کی مدد
سیلابی پانی کے باعث راستہ نہ ملا تو دلہا اور باراتیوں نے ریسکیو 1122 بوٹ کا سہارا لیا اور دلہن کے گھر جا پہنچے جہاں شادی کی تقریب ہوئی۔
سوشل میڈیا پر مقبولیت
کشتی میں بارات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔








