شعیب اختر بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے غلط آؤٹ پر بول پڑے

شعیب اختر کا تھرڈ امپائر کے فیصلے پر تنقید
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور میچ میں تھرڈ امپائر کی جانب سے فخر زمان کو آؤٹ دینے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پر جارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی
فخر زمان کا آؤٹ ہونا: شعیب کی رائے
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ٹی وی شو میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخر آؤٹ نہیں تھا۔ ڈاؤٹ کا فائدہ اُسے ملنا چاہیے تھا۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ یہاں مجھے زاویہ (اینگل) نظر نہیں آ رہا، کیوں نہیں نظر آرہا؟ 26 کیمروں کے باوجود اینگل نہیں ملا۔ اُس نے دو اینگل دیکھے اور فیصلہ کر دیا، جس میں ایک میں سامنے سے لگ رہا تھا۔ شاید میچ بن جاتا اگر فخر کھیلتا رہتا۔
تھرڈ امپائر کے معیار پر سوالات
ان کا مزید کہنا تھا کہ تھرڈ امپائروں کا معیار مجھے پسند نہیں آیا، کیونکہ ایسی صورتحال میں واضح ہونا چاہیے کہ گیند نے زمین کو چھوا یا نہیں، ری پلے سے فیصلہ متضاد محسوس ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی فخر زمان کے آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔