میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی

میرا سیٹھی کی طلاق کی تصدیق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ، مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کھل کر اس ذاتی صدمے اور اس سے جڑے تجربات پر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پرچم برادر کارگو بحری جہاز بھارتی شہر کلکتہ کی بندرگاہ پر کیا کر رہا ہے؟ بڑا انکشاف

ازدواجی زندگی کا اختتام

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مارچ 2023 میں ختم ہوئی، بالکل اسی دوران وہ ڈراما سیریل اَن کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ان کے بقول، یہ دور ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ عازمین کو حج پر بھیجنے والے 10 ممالک میں پاکستان اس دفعہ کس نمبر پر رہا؟ پتہ چل گیا۔

طلاق کی سماجی اہمیت

میرا سیٹھی نے یاد دلایا کہ کئی برس پہلے وہ ایک ڈرامے میں ایک مکالمہ بول چکی ہیں کہ "طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ یہ فقرہ آج بھی ان کے دل میں تازہ ہے، تاہم اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔ آج انڈسٹری میں کئی فنکارائیں اس موضوع پر کھل کر گفتگو کرتی ہیں، لیکن شادی کے خاتمے کے بعد جو درد اور شناخت کا بحران پیدا ہوتا ہے، وہ اپنی جگہ ایک بڑی حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے دوران بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ذاتی تجربات اور سیکھنے کا عمل

اداکارہ کے مطابق طلاق کے بعد وہ پچھلے ڈھائی سال سے اپنی ذات کے اندر جھانکنے کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ ان کے بقول ایک اداکارہ کیلئے یہ اور بھی ضروری ہے کیونکہ ان کی زندگی اکثر پردے پر دوسروں کی نظروں کے سامنے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکردو سے راولپنڈی جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر ہلاک،وزیر اعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس

دوستوں اور خاندان کی مدد

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میں ان کے دوستوں اور اہلِ خانہ نے ان کا غیر معمولی ساتھ دیا، جب کہ چند اجنبیوں کی مدد بھی ان کیلئے ہمت کا باعث بنی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد: کامیاب خارجہ پالیسی کی عکاسی

طلاق کا اثر اور مثبت تجربہ

میرا سیٹھی نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ طلاق انسان کی شناخت اور نفسیات پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور اس صدمے کو سہنے میں وقت لگتا ہے، تاہم اندر کی دنیا کو سمجھنے کا یہ موقع ان کے لیے ایک مثبت اور لازمی تجربہ بن گیا۔

شادی کی تفصیلات

خیال رہے کہ میرا سیٹھی نے 2019 میں اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے امریکا میں شادی کی تھی، جب کہ ان کی منگنی اس سے ایک سال قبل انجام پائی تھی۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...