سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے: پی ڈی ایم اے

پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: سائنسدانوں نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کرلی
دریائے ستلج کی معلومات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 95 ہزار کیوسک ہے، سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث 8 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار
دریائے چناب کی صورتحال
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 55 ہزار کیوسک ہے، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 24 ہزار کیوسک ہے، قادر اباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 29 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 35 ہزار کیوسک ہے۔پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کر دیا
دریائے راوی کے اعداد و شمار
دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 6 ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 ہزار کیوسک ہے، بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 28 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک ہے۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوئیوں کی صورتحال
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوئیوں میں بہاؤ نہیں ہے۔