اگر پیٹرول 150 سے 200 روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟ عدالت کا وکیل استفسار

سماعت کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ پیٹرول 150سے 200روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟ چینی 160سے 170روپے کلو ہو جائے تو کیا پھر بھی ونڈ فال پروفٹ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایران کے مزید 3 طیارے مسقط پہنچ گئے
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل احمد سکھیرا نے عدالت میں دلائل دیئے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پیٹرول 150سے 200روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟ جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ چینی 160سے 170روپے کلو ہو جائے تو کیا پھر بھی ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟
یہ بھی پڑھیں: کوئی جنگ، کوئی طاقت پاکستان کو اقتصادی ترقی کے بنیادی ایجنڈے سے نہیں ہٹا سکتی: احسن اقبال
وکیل کا مؤقف
وکیل احمد سکھیرا نے کہاکہ ونڈ فال پروفٹ پالیسی کی وجہ سے ہورہا ہے، تین، چار لوگ فائدے میں ہیں اور اکثریت نقصان اٹھا رہی ہے تو ٹیکس کیسے لگے گا؟ انہوں نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس میں بنیادی حقوق شامل نہیں، میرا انحصار آرٹیکل 10 پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبہ کی موجیں ، سکولوں میں چھٹیاں دینے کی تجویز آ گئی
عدالت کے سوالات
عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 10اے فیئر ٹرائل کے بارے میں ہے، ٹیکس سے کیا تعلق ہے؟ وکیل احمد سکھیرا نے جواب دیا کہ ٹیکس میں عوامی سماعت کا حق ہونا چاہئے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے واضح کیا کہ انکم ٹیکس قانون میں عوامی سماعت کی کوئی شق نہیں ہے۔
عدالت کے تبصرے
جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا کہ ٹیکس نافذ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ اس کیس میں پراسس کی خلاف ورزی کہاں ہے؟ وکیل احمد سکھیرا نے کہا کہ میری اتنی عمر ہو گئی ہے، میرے بچے بیرسٹر ہیں اور یہاں بیٹھے ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا آپ کی عمر کیا ہے؟ وکیل احمد سکھیرا نے بتایا کہ میری عمر 57 سال ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 57 سال کو آپ بوڑھا سمجھتے ہیں، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگ گیا۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔