جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، کپتان ٹیمبا باووما سیریز سے باہر

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے دورے سے قبل جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی دھمکیوں کے جواب میں حکومت اور پی ٹی آئی ایک صفحے پر آگئی
دورہ پاکستان کے لیے سکواڈ کا اعلان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جنوبی افریقا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمہ ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان
ٹیمبا باووما کی انجری
کرکٹ ساؤتھ افریقا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیمبا باووما پنڈلی میں انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے ایک دن میں 238نادہندگان سے کتنی ریکوری کر لی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
کیشو مہاراج کی صورتحال
کرکٹ ساؤتھ افریقا کا کہنا ہے کہ کیشومہاراج صرف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا حصہ ہیں، کیونکہ کیشو مہاراج کا ری ہیب مکمل ہونا باقی ہے۔
دورے کا شیڈول
یادرہے کہ دورے میں جنوبی افریقی ٹیم دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔