سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان
اجلاس کی خبر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے احتساب کا اعلیٰ ترین فورم سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے.
یہ بھی پڑھیں: مانگا منڈی میں کم عمر مسیحی بچی سے زیادتی، مجرموں کو سخت سزا دلوائیں گے : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی
شکایات کا جائزہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 جج صاحبان کیخلاف دائر شکایات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعجاز اسحاق کے حوالے سے شکایات درج کرائی گئی تھیں.
الزامات کی تفصیلات
جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف مبینہ طور پر ایل ایل بی کی ڈگری جعلی ہونے جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کیخلاف مبینہ طور پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں.








