اہم تبادلے و تقرریاں

اہم تبادلوں اور تقرریوں کا اعلان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اہم تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم
تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں تقریباً ڈیڑھ درجن سینئر آڈیٹرز اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران (اے اے او) کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران میں طارق لطیف، محمد الیاس، خدیجہ مشتاق، رابیعہ اختر، اور نبیل حسن شامل ہیں۔
منظوری اور احکامات
کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس (راولپنڈی کمانڈ) راولپنڈی کی منظوری کے بعد اکاؤنٹس آفیسر (اے این) محمد تاج کے دستخطوں سے ان تبادلوں و تقرریوں کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔