امریکہ کا پاکستان ریلوے کی ترقی میں اظہار دلچسپی، تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی: حنیف عباسی
امریکہ کی پاکستان ریلوے میں دلچسپی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امریکہ نے پاکستان ریلوے کی ترقی میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کے وزراء اخترمینگل پربرس پڑے
وزیر ریلوے اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی جس میں شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیٹلی اے بیکر کو پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان اور دانش تیمور کی عید تصاویر وائرل ہوگئیں
نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع
اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ شراکت داری نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کی سٹریٹجک اہمیت پر اتفاق کیا۔ امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے شعبے میں شراکت داری سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ ریلوے کی کامیابی سے ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔
ریاست کے جدید ترقیاتی اقدامات
وزیر ریلوے نے نیٹلی اے بیکر کو بتایا کہ پاکستان ریلوے میں تمام ترقیاتی اقدامات وزیراعظم کے وژن کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے میں جدید ڈیجیٹائزیشن کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔ ریلوے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پا گئے ہیں، ریلوے سٹیشنز کی صفائی ستھرائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے، بڑے سٹیشنز پر ایگزیکٹو سی آئی پی لائونجز اور جدید ویٹنگ ایریاز، ایسکلیٹر، جدید مانیٹرنگ سسٹم قائم کیے جا رہے ہیں۔ 40 بڑے ریلوے سٹیشنز پر مسافروں کے لیے مفت وائی فائی کی سہولت دی جا رہی ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان ریلوے کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا۔








