لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز
ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں بھارت سے ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ جس کا مقابلہ نہ کرسکتے ہوں: شاہد خاقان عباسی
سیلاب متاثرین کے ساتھ ملاقات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق مریم نواز نے آج ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے بنے کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو کیمپ میں ملنے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں برفباری اور بارش، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بادل برسنے کو تیار
سفر کی سہولیات کا اعلان
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ساہیوال کے شہری اب باعزت سفر کریں گے۔ بزرگوں، خواتین، خصوصی افراد اور طلباء کے لیے بس کا سفر بالکل مفت ہوگا۔ مجھے ویلکم کرنے والوں کے لب پر نواز شریف زندہ باد کا نعرہ ہے۔ ریلیف کیمپ میں پیدا بچے کا نام ماں نے نواز شریف رکھا ہے، ایک بچی کی ماں نے نام مریم نواز رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: ناجائز مطالبات کے لیے پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں: اختیار ولی
سیلاب کی صورتحال اور امدادی اقدامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، 25 لاکھ افراد کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا، سیلاب میں پھنسے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، 2 ملین سے زیادہ جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔ جتنے لوگوں کو ریسکیو کیا انہیں اپنا مہمان سمجھتے ہیں، میرے لیے وہ سیلاب زدگان نہیں اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لیکر مدینہ روانہ
مالی امداد کی تفصیلات
سیلاب زدگان کو عزت کے ساتھ میز کرسی پر کھانا دے رہے ہیں۔ جس کا گھر مکمل تباہ ہوا اسے 10 لاکھ روپے ملیں گے، جس کا مٹی کا گھر گرا اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے۔ جس کی گائے بھینس بہہ گئی ہے اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے اور جس کی بھیڑ بکڑی بہہ گئی ہے اسے 50 ہزار روپے ملیں گے۔ سیلاب سے پہنچنے والے نقصان پر کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد دیں گے۔
بین الاقوامی کامیابیاں
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم اور پاکستان کو ملنے والی عزت سب کو مبارک ہو، پاکستان کو حرمین شریفین کا محافظ بننے کا اعزاز ملا ہے۔








