ٹیکسٹ بکس میں تاخیر اور غلطیاں ناقابل قبول،کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائیگا: وزیر تعلیم

اجلاس کی تفصیلات

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت بکس ریویو کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کمیٹیوں کو ایرر فری بکس بنانے اور مواد بہتر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹ بکس میں تاخیر اور غلطیاں ناقابل قبول ہیں۔ نصابی کتب میں غلطیاں نسلوں کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اس لئے کتب کو غلطیوں سے مبرا ہونا چاہیے۔ تمام کتب کا بروقت ریویو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں کسی بھی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زمین دار نے کھیت میں داخل ہونے پر بکریوں کے ساتھ کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف

اساتذہ کی شمولیت

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ سکول اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کو کتب کے ریویو کیلئے ترجیح دی گئی ہے۔ تاہم ہر نصابی کتاب کا کاؤنٹر ریویو بھی کروایا جائے گا جبکہ ہر ریویو کرنے والا فرد محکمہ کو تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی دے گا۔ ہم نے کتابوں کی بڈنگ سے اپنا حصہ وصول کرنے کے عمل کی حوصلہ شکنی کی اور اس باب کو بند کرتے ہوئے پیپر ملوں کی اجارہ داری بھی ختم کی۔ اس طرح درسی کتب سستی ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار اہلکاروں پر تشدد ثابت ہوا تو سخت کارروائی کریں گے، علی امین گنڈاپور

نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس چار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی صورت میں ابتدائی تعلیم کا ایک کامیاب ماڈل متعارف کروایا گیا ہے۔ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کا معیار خود بول رہا ہے۔ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں 850 بچے ویٹنگ لسٹ پر ہیں جبکہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں بڑے بزنس مینز اور 6 ایم پی ایز کے بچے بھی ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں۔

نصاب کی بہتری

وزیر تعلیم نے کہا کہ سلیبس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...