ہماری خارجہ پالیسی نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا: رانا تنویر حسین
پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اسرائیل
شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معافی مانگنے پر مجبور ہوا۔ ہمارا بچہ بچہ حرمین الشریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں، محمد علی جناح کے پاس بھی کے پی کے نہیں تھا : اسد طور
رانا تنویر حسین کی میڈیا کے ساتھ گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ قطر پر حملہ اسرائیلی منافقت کا آخری درجہ ہے۔ اسرائیلی حملے کے باوجود جیل میں بند عالم اسلام کا نام نہاد لیڈر ایک لفظ نہ کہہ سکا۔ ہمارا ایٹمی پروگرام اپنی حفاظت اور عوام کی فلاح کے لیے ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔ سعودی عرب سے ہمارا جذباتی رشتہ ہے، ہمارا بچہ بچہ حرمین الشریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گتّے کے کارخانے سے نکل کر فراٹے بھرتی گاڑیاں امرتسرمیں داخل ہو گئیں، لاہور کی ثقافتی زندگی کی جڑیں امرتسر کی تہذیبی مٹی سے پھوٹی ہیں
سیاسی منظرنامہ اور چیلنجز
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانی مفادات کے خلاف ہے، خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ بانی پی ٹی آئی کے اقدامات ہیں۔
سیلاب متاثرین کی بحالی
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سوال پر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ گندم کی بہتر پیداوار کے لیے شاندار کسان پیکج لا رہے ہیں۔








