حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا
حکومت کا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے:شیخ رشید
قومی اسمبلی کا اجلاس
’’جیو نیوز‘‘ نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے طلب کیا جائے گا۔ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔
اجلاس میں اٹھائے جانے والے امور
وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ہفتے جاری رہے گا، جس میں معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔ اجلاس میں قانون سازی کے لیے مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔








