جعلی ڈگری کے کیس میں جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی
عدالت کا فیصلہ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 7 برس قید کی سزا سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹریلر اور بس تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
جعلی ڈگری کا الزام
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کل ہوگی
الیکشن کمیشن کا موقف
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔
استغاثہ کی تفصیلات
استغاثہ کے مطابق ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جعلی ڈگری کی بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا۔








