عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہاروی وائنسٹن دوبارہ ٹرائل میں بھی ریپ کے مجرم قرار
جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم
’’جنگ‘‘ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
مقدمہ کی تفصیلات
عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، ان کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔