پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کا سنچری کے بعد ’6‘ کا اشارہ، بھارتی تلملا اُٹھے
سدرہ امین کا طیاروں کی شکست سے جوڑنے کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنچری کے بعد پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کے ’6‘ کے اشارے نے بھارت میں ہنگامہ برپا کردیا، بھارتی شائقین نے اس کو طیاروں کی شکست سے جوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کا رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ
نیا قومی ریکارڈ
پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں مسلسل دوسری سنچری بنا کر نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ سدرہ امین نے اپنی چھٹی سنچری مکمل کرنے کے بعد جب ’6‘ کا اشارہ کیا تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین آپے سے باہر ہوگئے اور اسے مئی کے فضائی معرکے میں اپنے 6 طیارے گرنے کے واقعے سے جوڑ کر شور مچانے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپے گر گئی!
بھارتی شائقین کی غلط فہمی
مگر حقائق سے بے خبر بھارتی شائقین یہ نہیں جانتے تھے کہ سدرہ امین صرف اپنی چھٹی سنچری کا جشن منارہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹی سنٹر عجمان میں “انڈور رن 2025” ایونٹ کا انعقاد
سدرہ امین کی کارکردگی
یاد رہے کہ سدرہ امین نے پہلے ون ڈے میں 121 اور دوسرے میں 122 رنز بنائے تھے، اس طرح وہ لگاتار دو ون ڈے سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشیائی ویمن کرکٹر بن گئیں۔
پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کامیابیاں
پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے اب تک ٹوٹل 10 سنچریاں بنا ئی چکی ہیں، جس میں سے 6 کا کریڈٹ صرف سدرہ امین کو جاتا ہے.
Pakistan is politicising the game by flashing the 6–0 sign. It was Pakistan women’s cricket team player Sidra Amin who made the gesture after their win. pic.twitter.com/DpIYCC9fvI
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) September 21, 2025








