لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں 5 اکتوبر کو کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی

پاکستان اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی، یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا، جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، “دھی رانی پروگرام” ریاست مدینہ کی عملی تصویر ہے : صوبائی وزیر سہیل شوکٹ بٹ

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ 30 ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہیں۔ اس سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی جانب روانہ ہوگی۔

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم دو اکتوبر کو پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمنز ورلڈ کپ میں دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 اکتوبر کو کھیلیں گی۔ آٹھ اکتوبر کو آسٹریلیا اور پندرہ اکتوبر کو انگلینڈ سے مقابلہ شیڈول ہے۔

پانچویں میچ میں پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز 18 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ Pakistan Women's ان ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلے گی جبکہ آخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...