نواز شریف کہتے ہیں ساہیوال میرا بھائیوال ہے، ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دیں تو کھنڈرات کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سرٹیفکیشن لازمی ہوگی : ہارون اختر

الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح

ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ اور میدنہ ہمارے لیے پاک دھرتی ہے، پاکستان اب خادمین حرمین شریفین میں شامل ہوگیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور عسکری قیادت کے شکرگزار ہیں۔ معرکہ حق میں ہم نے تاریخی فتح حاصل کی جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

ساہیوال ڈویژن کے لیے ترقیاتی اقدامات

وزیراعلیٰ نے کہا نواز شریف صاحب کہتے ہیں کہ ساہیوال میرا بھائیوال ہے تو نواز شریف صاحب کی طرف سے بھی سب کو السلام علیکم۔ ساہیوال ڈویژن کے لیے 62 بسیں ہیں جن میں سے 30 بسیں ساہیوال کے لیے ہیں۔ 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے، اپنے گھر اسکیم کے تحت 80 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں اور نومبر کے آخر تک ایک لاکھ لوگوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...