جوڈیشیل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد میں اہم پیشرفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی خاتونی صحافی کی ایسی حرکت کہ ویرات کوہلی برس پڑے
عدالت کی کارروائی
جج طاہر عباس سپرا نے پرویز الہیٰ، اسد عمر، شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
وزارت قانون کا جواب
عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے خط کا جواب تاحال نہیں آیا۔
کیس کی اگلی سماعت
کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔








