سی ٹی ڈی نے 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 89 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
دہشت گردی کے خدشات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 3 ماہ میں 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 89 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ
گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات
ترجمان کے دوران کارروائی کے دوران لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے 7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4، گجرات سے 3، سرگودھا سے 6، اور بہاول نگر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5، القاعدہ کے 2، حزب التحریر کے 2، اور جیے سندھ کے 2 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تاجروں اور صنعتکاروں سے بھتہ طلب کرنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار
برآمد شدہ مواد
دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر 85، حفاظتی فیوز تار 183 فٹ، پمفلٹ 717، پرائمہ کارڈ، موبائل فون، اور نقدی برآمد کی گئی۔ دہشت گردوں کی شناخت اسحاق، شعیب، حمزہ، جاوید اقبال، اسحاق خان، زاہد، سہیل، اسد، طاہر، منیر وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: عظمیٰ بخاری
عوام میں خوف و ہراس
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ 3 ماہ میں 13521 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1131 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 552692 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
محفوظ پنجاب کا ہدف
سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، ترجمان
سی ٹی ڈی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی








