کانگریس نے مودی سرکار کی ’’فلسطین پر پالیسی‘‘ کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا

بھارتی اپوزیشن کی مودی حکومت پر تنقید

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی اہمیت ہے اور عالمی معیشت پر اس کی ممکنہ بندش سے اثرات

پریانکا گاندھی کا بیان

بھارتی کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے ’’ایکس‘‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت 1988 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا، لیکن پچھلے 20 ماہ میں بھارت فلسطین پر اپنے بہادرانہ مؤقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ فلسطین کے حوالے سے بھارتی پالیسی انتہائی قابلِ افسوس ہوگئی ہے۔ یہ ہمارے پہلے کے بہادرانہ مؤقف کا افسوسناک تنزل ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

جے رام رمیش کی رائے

’’جیو نویز‘‘ کے مطابق کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ نے اب فلسطین کو تسلیم کیا ہے اور مزید ممالک کے شامل ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت نے 18 نومبر 1988 کو ہی باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا تھا، لیکن گزشتہ 20 ماہ میں بھارت کی فلسطین پالیسی شرمناک اور اخلاقی بزدلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین میں ترمیم وسیع مشاورت سے ہونی چاہئے: حافظ نعیم الرحمان

مودی حکومت کی خاموشی پر تنقید

اس سے قبل گزشتہ ماہ کانگریس نے مودی حکومت کی اسرائیل کے غزہ پر ناقابلِ قبول اقدامات پر مکمل خاموشی کی شدید مذمت کی تھی۔

پریانکا گاندھی کا اسرائیل پر الزام

پریانکا گاندھی نے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے معروف اداکار پراکش راج نے فلسطین میں جاری نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل کے ساتھ امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ٹھہرا یا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...