باجوڑ: اے این پی عہدیدار کو قتل کردیا گیا

باجوڑ میں دلخراش واقعہ
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نائب صدر ملک میر اعظم خان کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ خزانہ موڑ کے قریب پیش آیا جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
تفصیلات
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب ملک میر اعظم خان گھر کی جانب جا رہے تھے۔ پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد جمع کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔