سناروں کے گرد بھی گھیرا تنگ، ایف بی آر نے نوٹسز جاری کردیے، اسلام آباد کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ

ٹیکس نہ دینے والے سناروں کے خلاف ایف بی آر کی کارروائی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والے سناروں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

نوٹسز اور ٹیکس معاملات

جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر نے پنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں سناروں کو نوٹس جاری کرکے ٹیکس معاملات سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر نے اسلام آباد کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ مارا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے آنے نہیں دیتے، اب جانے نہیں دیتے: منگل کی رات اسلام آباد کے ڈی چوک میں کیا ہوا؟

جیولرز کی ٹیکس معلومات

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ایف بی آر نے 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا ہے جن میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور ان 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیے ہیں۔

ٹیکس چھپانے کی شکایات

ذرائع کا بتانا تھا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں۔ ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جارہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...