بے زبان جانوروں کے ساتھ تشدد کا ایک اور بہیمانہ واقعہ، جلال پور جٹاں میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں
گجرات میں بے زبان جانوروں پر تشدد کا واقعہ
گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں بے زبان جانوروں کے ساتھ تشدد کا ایک اور بہیمانہ واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل سرچ میں ایک نئے اے آئی فیچر کا اضافہ جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق گجرات کے جلال پور جٹاں میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بھینس کے مالک کا مطالبہ
بھینس کے مالک کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھینس کے مالک کا بتانا ہے کہ بھینس خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ اور کل اثاثہ تھی، لہٰذا ملزموں کو پکڑا جائے۔








