سینئر صحافی مظہر اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سینئر صحافی مظہر اقبال کا انتقال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر صحافی اور اے ٹی وی کے سینئر رپورٹر مظہر اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مرحوم اپنے گھر جارہے تھے کہ روات ٹی چوک کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہو کر قریبی بیرئیر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں سر کی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی۔
پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف
مرحوم ایک باصلاحیت، مخلص اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے لیے یاد رکھے جانے والے صحافی تھے۔ ان کی ناگہانی وفات صحافتی برادری اور احباب کے لیے گہرے دکھ کا باعث ہے۔