پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں مرحوم الطاف چشتی کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد

انتقال پر تعزیتی تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق ممبر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ، سابق ویلفیئر قونصلر پاکستان قونصلیٹ دبئی، چئیر مین حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ پاکپتن کے انتقال پر ان کے ایصال ثواب کیلئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔
شرکاء کی فہرست
اس تقریب میں چوہدری خالد حسین صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ، محمد اکرم شہزاد، راجہ محمد سرفراز، الحاج منظور کریمی، الحاج غلام مجتبیٰ، سر فراز مغل، ابوبکر سلطانی، اللہ رکھا مغل، عمران چوہدری، منصور مغل، ممتاز اکبر، حافظ عبدالروف، شفقت قادری، حافظ جبران اور اعظم فاروق کے ساتھ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
تعزیتی پیغام
تعزیتی تقریب میں شرکاء نے مرحوم الطاف چشتی کے ساتھ گزرے اچھے وقت اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے ان کی خدمات کا ذکر کیا۔ الحاج منظور حسن کریمی نے مرحوم الطاف چشتی کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی۔