پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں:چوہدری شجاعت حسین
چوہدری شجاعت حسین کی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے ساتھ ملاقات
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ "پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں، ملک میں خدمت کرنے کے بہت سارے شعبے ہیں، کھیل ہسپتال ویران، گھر اور میدان آباد کرتے ہیں" انہوں نے پارٹی ترجمان مصطفی ملک اور دیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات حکومت کو بھجوا دیں
نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی ضرورت
چوہدری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ کھیل کو کھیل ہی رہنا دیا جائے تو نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں گے۔ کھیل کے میدان، جم اور اکھاڑے آباد کرنے سے نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔ انہوں نے ہمیشہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی کی، 16 سال پاکستان کبڈی فیڈریشن کا صدر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو کتنا مالی نقصان ہو گا؟ حیران کن انکشاف
کبڈی کی عالمی سطح پر ترقی
انہوں نے مزید کہا کہ کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا۔ میرے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ، سیف گیمز جیتیں، دو دفعہ بھارت میں سیمی فائنل جیتے، اب میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں اور چوہدری شافع حسین کی سربراہی میں 2020 میں پاکستان نے بھارت سے ورلڈ کپ جیتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بھچی ہوئی ہے: مشاہد حسین سید
کھیلوں کی سرپرستی کی اہمیت
مسلم لیگ ق کے سربراہ کاکہنا تھا کہ گیلان میں منعقدہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل جیتی۔ ہر ذمہ دار شہری اور محب وطن پاکستانی کو کھیلوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔ کرکٹ کے ساتھ حکومت ہاکی، فٹ بال، والی بال، ٹینس اور دوسری کھیلوں پر بھی توجہ دے۔ صرف سیاست ہی عبادت نہیں، ملک کے مستقبل کے لیے نوجوانوں کی اخلاقی، جسمانی، روحانی تربیت اور کردار سازی بھی عبادت ہے۔
پاکستان کی ترقی کی ذمہ داری
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ہماری سوچ مثبت اور تعمیری ہونی چاہئے۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اقوام عالم ہمارا کردار تسلیم کررہی ہیں۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی کامیابی ہے، حکومت، فوج اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم سب نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنا ہے۔








