پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ۳۷ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا جشن
دبئی (طاہر منیر طاہر) - پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 37ویں سالگرہ دبئی کے مقامی ہوٹل میں منائی گئی۔ سالگرہ تقریب کا اہتمام پی پی پی سوشل میڈیا کے صدر کریم امیر علی نے کیا جبکہ پروگرام کی صدارت صدر پی پی پی گلف / مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کا حیران کن ردعمل آگیا۔
پروگرام کا آغاز
پروگرام کا با قاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں موجود پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت، جیالوں، ورکرز، خواتین اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
بلاول بھٹو کی شراکت
صدر پی پی پی گلف میاں منیر ہانس نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بچپن دبئی میں گزرا اور انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی دبئی میں حاصل کی۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ان کی تربیت دبئی میں اپنی جلاوطنی کے دوران شروع کر دی تھی۔ آج جس طرح بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں ایک منجھے ہوئے لیڈر کی طرح پاکستان کے لیے کامیاب سفارت کاری کی، اس کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کو خصوصی مقام ملا۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزاد حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
فیلڈ مارشل کی تعریف
اپنی تقریر کے دوران میاں منیر ہانس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ جس طرح انہوں نے پاکستان کا دفاع کیا وہ قابل تعریف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سے متعلق تازہ خبر آگئی
شرکت کرنے والے افراد
تقریب میں ذوالفقار علی مغل، نثار محمود خٹک، ملک محمد اسلم، شفیق الرحمان صدیقی، عرفان قمر گوندل، قیصر آفریدی، غضنفر نقوی، رائے خالد بھٹی، قاری میں منور، اسد علی خان، عامر سطانی، کاظمی فرہاد، راجہ بلاول خان، عتیق گورسی، قاری عبدالوہاب صدیقی، تسلیم عباس، نوفل عالم، فیضان منور وریا، محمد نظام، احسان شفیق گوگا، ممتاز علی جونیجو، فرخ سیدین، حسیب منیر ہانس، عائشہ منیر ہانس و دیگر خواتین و حضرات نے شرکت کی جن کا شکریہ ادا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند، 18 روز میں ایئر لائنز کو 400 کروڑ انڈین روپے کا نقصان
سالگرہ کا کیک
پروگرام کے آخری حصہ میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء پارٹی نے "جئے بھٹو، جئے بی بی، جئے زرداری، جئے بلاول بھٹو زرداری" اور "وزیر اعظم بلاول بھٹو" کے نعرے لگائے۔ دوران پروگرام موسیقی کی دھن پر صوفی کلام پیش کیا گیا۔
پروگرام کی مختصری
پاکستان میں سیلابی صورتحال اور تباہی کی وجہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات کے مطابق پروگرام مختصر رکھا گیا۔