بچوں سے زیادتی، شبیر تنولی نے کمرہ عدالت میں بھی اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا

کراچی میں بچیوں سے زیادتی کا کیس

شہر قائد میں متعدد بچیوں سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم شربت فروش شبیر تنولی نے کمرہ عدالت میں بھی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ملزم کا اعتراف

تفصیلات کے مطابق پیسوں کا لالچ دے کر بچوں سے زیادتی کے کیس میں سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ ملزم شبیر تنولی نے 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا۔

ملزم کی تفتیش

اے آر وائے نیوز کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ بچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر کمرے یا جھاڑیوں میں زیادتی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم کا اعترافی بیان کمرہ عدالت میں ریکارڈ کیا گیا، بیان ریکارڈ کرانے سے قبل عدالت نے ملزم شبیر کو 2 گھنٹے سوچنے کا بھی وقت دیا۔

عدالت کا سوال و جواب

مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ پولیس کی جانب سے تمھیں تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا یا مارا تو نہیں؟ ملزم نے جواب دیا نہیں مجھے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا، عدالت نے کہا آپ بیان دیں یا نہ دیں آپ کو جیل کسٹڈی کر دیا جائے گا، آپ کا بیان آپ کے خلاف جا سکتا ہے، کسی دباؤ میں تو بیان نہیں دے رہے؟ ملزم نے جواب دیا میں کسی کے دباؤ میں بیان نہیں دے رہا۔

ملزم کی تشریح

ملزم نے کہا مجھے گرفتار ہوئے 8 دن ہو گئے ہیں، میرے ساتھ کوئی اور موجود نہیں تھا، بچے سے 2022 میں ملا اور پھر اس سے دوستی کی، بچیوں کو بھی پیسوں کا لالچ دے کر اپنے کمرے میں لے کر گیا ہوں، بچے اور بچیوں کو کئی بار کمرے میں لے کر گیا، اس کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ ملزم نے بیان میں کہا میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔

عدالت کا فیصلہ

کمرہ عدالت میں 6 مقدمات میں ملزم کا الگ الگ اقبالی بیان ریکارڈ کیا گیا، ملزم کو اقبالی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پڑھ کر سنایا بھی گیا، عدالت نے کہا ملزم نے اپنا جرم قبول کیا ہے، اور ملزم کا زیر دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ پر رکھ لیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...