بارسلونا میں وزیرِ مال و کسٹوڈین آزاد جموں و کشمیر چوہدری اخلاق کے اعزاز میں راجہ نامدار اقبال خان کی استقبالیہ تقریب، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی شرکت
استقبال کا تقریب
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم اسپین کے صدر معروف کشمیری رہنما ایڈووکیٹ راجہ نامدار اقبال خان نے وزیرِ مال و کسٹوڈین ریاست آزاد جموں و کشمیر، چوہدری محمد اخلاق کے اعزاز میں قرطبہ ریسٹورنٹ فورم پر استقبالیہ دیا، جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
پرتپاک استقبال
چوہدری محمد اخلاق کے ریسٹورنٹ پر پہنچنے پر راجہ نامدار اقبال خان، ایاز عباسی، آفتاب اشرف اور دیگر نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
تقریب کا آغاز
استقبالیہ تقریب کا آغاز محمد عدیل حنیف کی تلاوت سے ہوا جبکہ ہدیہ نعت قدیراحمد خان نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض راجہ ضیا صدیق نے سرانجام دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ
خطابت کے لمحے
تقریب سے بیرسٹر چوہدری فاروق، چوہدری حکمداد، چوہدری خورشید، ماسٹر راجہ ممتاز، چوہدری طاہر حنیف، عمران فردوس، محمد اقبال چوہدری، جاوید مغل، حافظ عبدالرزاق صادق، ڈاکٹر عرفان مجید راجہ، فیض اللہ ساہی، محمد شفیق تبسم، ملک محمد شریف، چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، راجہ نامدار اقبال خان اور چوہدری محمد اخلاق نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے تمام سابقہ معاشقوں کا شوہر کو علم ہے: روبی انعم
وزیرِ مال کی باتیں
وزیرِ مال و کسٹوڈین ریاست آزاد جموں و کشمیر، چوہدری محمد اخلاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے بارے میں بہت سی باتیں کی جا سکتی ہیں۔ کوئی اور بھی رائے دے سکتا ہے، خودمختاری پر بھی گفتگو ہو سکتی ہے، لیکن ایک حقیقت ہمیشہ قائم رہے گی کہ پاکستان اور کشمیر الگ نہیں ہیں۔ یہ دو نام ضرور ہیں مگر حقیقت میں ایک ہیں۔ جب بھی کشمیریوں کو مدد کی ضرورت پڑی تو پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہوا، اور جب پاکستان کی آزادی کی جدوجہد ہوئی تو کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کرکے پاکستان کا ساتھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے
یادگار باتیں
لہٰذا یورپ میں رہنے والے بھائیوں اور دوستوں سے گزارش ہے کہ جب کبھی پاکستان یا کشمیر کا ذکر ہو تو انہیں الگ الگ نہ سمجھیں۔ یہ دونوں ایک ہی حقیقت کے دو رخ ہیں۔ اور دوستو! یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ جیسے اوورسیز پاکستانیوں کی قربانیاں اور تعاون بھی کسی فوجی خدمت سے کم نہیں ہیں۔ آپ کا کردار پاکستان کی طاقت میں برابر کا شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کا بڑا کاروباری مرکز حفیظ سینٹر تباہی سے بچ گیا، تاجروں کا پنجاب حکومت کو خراج تحسین
دریافت و مدد کی پیشکش
اگر کسی دوست کو کوئی پریشانی یا مسئلہ ہو تو میں حاضر ہوں دن ہو یا رات، 24 گھنٹے۔ میرا گھر سب کے لیے کھلا ہے۔ جسے میری مدد یا سپورٹ کی ضرورت ہو، میں ان شاءاللہ ہمیشہ موجود ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی،نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کھلے رکھنے کا فیصلہ
محبت کا پیغام
رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بھائی چارے، محبت اور اخوت کا درس دیا۔ یہی جذبہ ہمیں پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے بھی نظر آتا ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان سے بے پناہ محبت کی ہے۔ ان کی قربانیاں اور ان کی سپورٹ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے شیروں نے جس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں بیٹھ کر بھارتی رافیل مار گرایا اس کی تصویر سامنے آگئی۔
وطن کی محبت
جب کوئی اپنے وطن سے دور جاتا ہے تو اندازِ فکر اور اندازِ زندگی میں فرق آتا ہے، لیکن پھر بھی اوورسیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، پاکستان اور کشمیر کے لیے ان کے دل دھڑکتے ہیں۔
آخر میں شکریہ
آخر میں میزبان راجہ نامدار اقبال خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری محمد اخلاق کے دورہ بارسلونا کا بڑا مقصد یہ تھا کہ کشمیر کے حوالہ سے مقامی اداروں اور کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کی جائے اور ہر فورم پر اس مسئلہ کو اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاتالان پارلیمنٹ کا دورہ اس مقصد کے لئے کیا جا رہا ہے کہ کاتالان پارلیمنٹیریر اور اسپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر آگاہی دی جائے گی۔ راجہ نامدار نے اس موقع پر تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا جو ہماری آواز پر اپنے لیڈر کی عزت افزائی کے لئے آج استقبالہ میں آئے۔








