خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، بڑا انکشاف سامنے آگیا

کراچی میں خواجہ سراوں کے قتل کا واقعہ

کراچی (آئی این پی) میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراوں کی ملنے والی لاشوں کے پوسٹ مارٹم میں بڑا انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے سے ملنے والی تین خواجہ سراوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹک کا امریکہ میں مستقبل کیا ہو گا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ

پولیس سرجن نے بتایا کہ رات گئے تینوں لاشوں کا میڈیکل معائنہ کیا گیا اور انکشاف کیا کہ تینوں خواجہ سراوں کو متعدد گولیاں ماری گئیں اور ان کی موت زیادہ خون بہنے کے باعث ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسلحے اور محرکات کا سراغ لگانے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ؛ دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی

واقعہ کی تفصیلات

یاد رہے کراچی میں 3 خواجہ سراوں کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ سامنے آیا تھا، میمن گوٹھ میں ویران مقام سے تینوں خواجہ سراوں کی لاشیں ملی تھیں، جنہیں نامعلوم ملزمان نے قریب سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ مقتولین کی شناخت الیکس عرف عینی، جیئل عرف سمیرا اور اسماء کے ناموں سے ہوئی، جو صفورہ اور بلاول گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

پولیس کی کارروائی

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں، جس جگہ خواجہ سراوں کو قتل کیا گیا وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ پولیس نے جیو فینسنگ کی مدد سے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...