جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کے ویڈیو لنک ٹرائل اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں قانونی چیلنج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کے ویڈیو لنک ٹرائل اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں دریا اور نالوں میں نہاتے ہوئے 5 افراد جاں بحق

درخواست گزار کا موقف

سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل لازمی ہے، واٹس ایپ اور ویڈیو لنک ٹرائل میں وکلاء اپنے کلائنٹ سے مشاورت نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا سوا 2 ارب کی لاگت سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

عدالت سے استدعا

عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل غیر قانونی و غیر آئینی ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے جبکہ واٹس اِیپ لنک سے جو بھی کارروائی بیان ریکارڈ ہوئے وہ بھی کالعدم قرار دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دیدی

جیل ٹرائل کی اہمیت

درخواست گزار کے مطابق جیل ٹرائل میں ملزم، وکلاء اور فیملی موجود ہوتی ہے جبکہ مشاورت بھی ہو سکتی ہے لیکن ویڈیو لنک اور واٹس اِیپ ٹرائل شفاف ٹرائل رولز کا قتل ہے۔ ارجنٹ نوعیت کے قانونی نکات ہیں، پٹیشن کی جلد سماعت کی جائے۔

مزید درخواستیں

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شفاف ٹرائل کے لیے ملزم عمران خان کو جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے، نصف ٹرائل جیل سماعت میں ہوچکا بقیہ ٹرائل بھی اوپن جیل سماعت حکم دیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...