26 نومبر احتجاج کیس، انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کو بطور ملزمہ طلب کرلیا گیا

انصاف کا عمل
راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو 26 نومبر کے احتجاج کیس میں 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: گارمنٹ سٹی میں پہلے بیچ کی ووکیشنل ٹریننگ مکمل، ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ کو کمزور نہیں سمجھے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
مقدمے کی سماعت
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ پراسیکیوشن نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے طرف سے، صرف ناں سمجھو
پراسیکیوٹر کی جانب سے الزامات
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج میں مرکزی ملزمہ نامزد ہیں، انہوں نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود کارکنان کو احتجاج پر اکسایا۔
مقدمے کی تفصیلات
واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے۔