کراچی، ٹریول گینگ کا مبینہ کارنامہ، عمرے پر جانے والی فیملی سعودی عرب میں پھنس گئی

کراچی سے عمرے پر جانے والی فیملی کی مشکل صورتحال

کراچی (آئی این پی) - کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون سے عمرے پر جانے والی فیملی سعودی عرب میں پھنس گئی۔ رپورٹ کے مطابق عمرہ کرانے کے نام پر منشیات اسمگل کرنے والے ٹریول گینگ کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ اہلخانہ نے وزیراعظم، وزیر خارجہ، اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بے گناہ گھر والوں کو فوری پاکستان لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر نے حسین سلامی کی شہادت کے بعد پاسدران انقلاب کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کر دیا

اہلخانہ کی معلومات

8 ستمبر کو ایک ہی خاندان کے 4 افراد عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے، زائرین میں 23 سالہ زاہدہ، 26 سالہ جمیل، 28 سالہ ذاکر اور 45 سالہ انوری شامل ہیں۔ اہلخانہ نے بتایا کہ جمیل مزدوری کرتا ہے اور اس کا ایک نوزائیدہ بیٹا ہے، زاہدہ کی دو بچیاں ہیں۔ 8 ستمبر کو گھر والے عمرے کے لئے کراچی سے جدہ روانہ ہوئے، لیکن 10 دن تک ان سے رابطہ نہیں ہورہا تھا۔ 19 ستمبر کو غیرملکی نمبر سے کال آئی، جس میں بتایا گیا کہ ان کے سامان سے منشیات اور ممنوعہ اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

سعودی حکومت کی حراست اور ٹریول ایجنٹ کی مفروری

متاثرہ اہلخانہ کے مطابق، انہیں بتایا گیا کہ گھر والے سعودی حکومت کی حراست میں ہیں۔ لیگیج اور احرام کی عمرے میں استعمال ہونے والی اشیا ٹریول ایجنٹ علی نے دی تھیں، جبکہ اہلخانہ کے سامان کو منع کرکے خود سے سامان دیا۔ اہلخانہ نے بتایا کہ وہ ٹریول ایجنٹ سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ مفرور ہے۔ ہمارے گھر والے بے گناہ ہیں اور منشیات کے کیس میں پھنسائے جانے کا الزام ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...