مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمدہ ایل این جی پر انحصار کا تجربہ ناکام، کے الیکٹرک نے 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا

کے الیکٹرک کا اہم فیصلہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے الیکٹرک نے شہر قائد کے دو گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی ایک خط کے ذریعے فراہم کی گئی، جس میں کورنگی ٹاؤن گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن کی مستقل بندش کا ذکر ہے۔

بورڈ کی منظور شدہ بندش

خط کے متن کے مطابق، کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاور اسٹیشنز کو بند کرنے کی منظوری دی ہے۔ کمپنی نیپرا سے بھی بندش کی اجازت طلب کرے گی۔ یہ فیصلہ مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمد شدہ ایل این جی پر انحصار کے ناکام تجربے کے بعد کیا گیا ہے۔

بجلی کی ترسیل پر اثرات

کے الیکٹرک کے مطابق، پاور اسٹیشنوں کی بندش سے بجلی کی ترسیل پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے 900 میگا واٹ کا بن قاسم پاور پلانٹ فعال کر دیا گیا ہے۔

نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی

کمپنی نے مزید بتایا ہے کہ نیشنل گرڈ سے 2 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی لینے کا بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...